کرک (مانند نیوز)ملک بھر کی طرح ضلع کرک میں بھی 28 مئی یومِ تکبیر پورے ملی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سے تحصیل چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کرک شاہد رفیق گنڈاپور سمیت لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، سول سوسائٹی کے اراکین اور سٹوڈنٹس نے خصوصی شرکت کی۔ ریلی کے دوران نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ آباد، پاک فوج پائندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت بننے کے بعد ایک مستحکم ریاست بن کر ابھرا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے آپس میں اتحاد و اتفاق وقت کی اصل ضرورت ہے۔ کیونکہ پاکستان ہی ہماری پہچان ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے مزید کہا کہ آج کے اس عظیم دن کے موقع پر ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے