پبی (مانند نیوز)صو بہ بھر کے اساتذہ آج بروز بدھ 29 مئی 2024 صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کی منظور ی کے لئے بھر پور احتجاج کرینگے صو با ئی حکو مت کی جانب سے ملا زمین کے تنخوا ہوں اور پنشن میں 10 فیصداضافہ کو مسترد کر تے ہیں ان خیالات کا اظہار آل ٹیچر ایسو سی ایشن کے صو با ئی صدر میاں فائق زادہ کا کا خیل نے نو شہرہ میں تنظیم کت عہدیداروں اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنے حقوق کے لئے آج نکلے اور بھر پور قوت کا مظا ہرہ کریں اجلاس میں اپگریڈ یشن ملازم کش پنشن اصلاحات اور تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کم اضا فہ ہمیں منظور نہیں حکومت وقت سے اپنے مطالبات منوانے کے لئے اس احتجاج کے لئے جلوس صبح 9 بجے اگیگا رہنماؤں کی قیادت میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 نوشہرہ سے پشاور کے لئے روانہ ہو گاصدر میاں فائق زادہ کاکاخیل نے تمام۔اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ ظالمانہ پنشن اصلاحات اور بجٹ میں 10%اضافہ کے خلاف 29مئی کو پشاور میں اسمبلی ہال کے سامنے احتجاج میں شرکت کرکے اپنے مستقبل اور پنشن کو بچائیے