پبی (مانند نیوز) تھانہ پبی پولیس کی ڈکیت،راہزن گروہوں کے خلاف دبنگ کاروائی۔2گینگ کے سرغنہ،کارندوں سمیت گرفتار موٹروے فائن کولیکشن یونٹ سمیت دیگر وارداتوں کے مرکزی ملزمان بے نقاب۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گء رقم،موبائل فونز برآمد۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ،موٹر سائیکلیں برآمد۔ملزمان جوڈیشنل ریمانڈ کیلیے مقامی عدالت پیش۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری،سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پبی عد نان اعظم نے ہمراہ ایس ایچ او تھا نہ پبی تیمور سلیم کے اپنے آفس میں پریس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مورخہ 22.05.2024کو تھانہ پبی پولیس کو مسمی محمد عثمان ولد مسافر خان ساکن چوکی ممریز نے یوں رپورٹ کی کہ موٹروے فائن کولیکشن یونٹ موٹر کار نمبر 721/ACT بطرف نوشہرہ جی ٹی روڈ پر جارہا تھا کہ بمقام نزد عجب باغ پل موٹر سائیکل سوار دوکسان نے فائر کرکے مجھے روک کر مجھ سے نقد رقم 66500روپیہ ودیگر سامان لیکر فرار ہوئے۔اسی طرح مسمی حصام ولد مشتاق ساکن پیر سباق حال واپڈا کالونی نے رپورٹ کی کہ میں گھر کے سامنے بھیٹا ہوا تھا کہ دوکسان موٹر سائیکل پر آکر مجھ سے اسلحہ کے نوک پر I phon جسکی مالیت 2لاکھ روپے ہے چھین کر فرار ہوئے۔اسی طرح مسمی بلال ولد نثار ساکن فارم روڈ محب بانڈہ پرمعہ ساتھی حارث،محمد نعیم موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار راہزنوں نے آکر اسلحہ کی نوک پر ہم سے موبائل،نقد رقم چھین کر فرار ہوئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے جملہ وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے میرے سرپرستی میں تیمور سلیم ایس ایچ اوتھانہ پبی،سخی جان اے ایس آئی انچارج چوکی تارو،اے ایس آئی قاضی عابد انچارج چوکی پشتونگڑی پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری،مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے انتھک محنت سے دوگروہ نہال ولد سید ملوک ساکن ڈھیری میاں اسحاق،سلمان ولد محمد زین ساکن امان کوٹ،خورشید عرف پھچو ولد واصل خان ساکن محب بانڈہ،جلال ولد اکبر ساکن کڑوی کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر چھینی گئی لاکھوں روپوں کی نقدی،12عدد موبائل فونز،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ،موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے،سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے