سخاکوٹ(مانند نیوز) کاشف خان نے ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کااعلان کردیا۔دکانداروں اور ساتھیوں کے صلاح مشورے سے بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترا ہوں سخاکوٹ بازار کے دکانداروں کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا انکے حقوق لیکر رہونگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدعلی کے پاس ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے الیکشن میں صدارت کے عہدہ پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سخاکوٹ بازار میں اکثر مالک اور دکاندار کے درمیان معمولی معمولی باتوں پر تنازعہ کھڑا ہوتا ہے جو پھرعدالتوں کے چکر میں پڑتے ہیں جس سے پیسوں کے ضائع کے ساتھ ساتھ وقت بھی کافی خراب ہوتا ہے ان تنازعات کے حل کیلئے میدان میں اترا ہوں اور اگر دکانداروں نے اعتماد کااظہار کرکے سخاکوٹ بازار کاصدر منتخب کیا تو انشاء اللہ مالک اور دکاندارکے درمیان جتنے تنازعات ہیں وہ میز پر بیٹھ کر حل کرونگا اور مالک اور دکاندار کے درمیان پل کاکردار اداکرونگا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے