سخاکوٹ(مانند نیوز) بی ایس طلباء وطالبات کے مقالہ جات کے حوالے سے ریسرچ کانفرنس کاانعقاد۔ ریسرچ کی حوصلہ افزائی سے ہی بہترین نتائج اخذکئے جاسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر سیدولی خان۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج درگئی ملاکنڈ میں ڈاریکٹر یکٹوریٹ ہا ئیرایجوکیشن خیبرپختونخوا کے ہدایت پربی ایس کوارڈینیٹر جی پی جی سی درگئی پروفیسر بشیراحمد، پروفیسر ڈاکٹر قیصرزمان ودیگر ارگنائزر کمیٹی نے انتہائی محنت وکوشش سے سیشن 2024 ایبسٹریکٹ پوسٹر مقابلوں کاانعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے تمام کالجز کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ جن طلباء وطالبات نے پوسٹرز،ایبسٹریکٹس اور مقالہ جات تیارکئے تھے وہ منعقدہ کانفرنس میں ججز،پروفیسرز اور طلباء کے سامنے پیش کئے۔ ججز نے تمام مقالہ جات،رسرچزاور پوسٹرز کا جائزہ لیکر فسٹ، سیکنڈ،تھرڈ پوزیشنز کاانتخاب کیا۔ بعد ازاں تقسیم ایوارڈ پروگرام کاانعقاد کیاگیا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ہایرایجوکیشن خیبرپختونخوا پروفیسر محمداقبال، ریجنل ڈاریکٹر سوات پروفیسرعنایت خان، بی ایس کوراڈینیٹر ہائیرایجوکیشن پروفیسر سیدولی،پرنسپل جی پی جی سی درگئی پروفیسر کریم خان،جی ڈی سی بٹ خیلہ کے پروفیسر ڈاکٹر زمین گل،پروفیسر سہیل خان،جی ڈی سی تھانہ کے پروفیسرقیصر علی،پروفیسر فواد خان، پرنسپل جی جی ڈی سی تھانہ پروفیسر نیلوفر،پروفیسر جلوہ فاطمہ جی جی ڈی سی درگئی کے پرنسپل پروفیسر نور جھان اور جو ئنٹ منیجمنٹ کونسل کے 14 کالجز کے پروفیسرز نے شرکت کی۔ مقررین نے کہاکہ طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے اس قسم کے پروگرامات کاانعقاد انتہائی ضروری ہے جس سے طلباء کے صلاحیتوں میں نکھار آجاتاہے جدید تقاضوں سے باخبررہنااور عمل پیراہونابہت ضروری ہے۔پروگرام کے اخر میں فسٹ سیکنڈ تھرڈ انے والے طلباء کوایوارڈ۔ سرٹیفیکیٹ اور نقد رقم سے نوازے گئے جبکہ جن طلباء نے اپنے ریسرچ جمع کئے تھے ان کوحوصلہ افزائی کیلئے دس دس ہزار روپے نقد دیے گئے پروگرام میں جن پروفیسرز نے اپنے ریسرچ شائع کئے تھے اور کالج کے گولڈ میڈلسٹ کو بھی سرٹیفیکیٹ دیے گئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے