ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے 28مئی 2028کو یوم تکبیر کے حوالے سے پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہی کے دن چاغی کے پہاڑوں پر پاکستان نے ایٹمی قوت کا مظاہرہ کرکے دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان کو خوف میں مبتلاکر تے ہوئے یہ باور کروایا تھا کہ پاکستان کی سا لمیت، بقا اور آزادی پر کوئی بھی پاکستان کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وائس چانسلر کامزید کہنا تھا کہ قوموں کی زندگی میں ایسے لمحات ضرور آتے ہیں جب ایک فیصلہ انکی تقدیر بدل کر رکھ دیتا ہے۔ ساری دنیا اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتی کہ بھارت شروع دن سے پاکستان کو داخلی و خارجی سطح پر کمزور کرنے کے مکروہ عزائم میں ملوث ہے۔پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ایٹمی اداروں اور ان کی حفاظت پر مامور پاک فوج سمیت تما م سیکیورٹی اداروں، اور محکمہ پولیس پر فخر ہے کہ جن کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے آج ہم اس دن کو مناتے ہیں اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم تمام پاکستانی یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم سب متحدہ ہو کر اس پاک ملک پاکستان کی حفاظت، ترقی، خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے