شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ کے بالائی علاقوں کو جانے والی بیشتر لنک سڑکوں پر حادثات اب معمول بن چکے ہیں۔ کھنڈر نما نام نہاد لنک سڑکوں پر گاڑیاں چلانا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ شانگلہ کے بیشتربالائی علاقوں کے رہائشی اکثر اپنے مدد اپ یا الیکشن کے وقت سیاسی لوگوں سے ایکسیویٹر لے کر بغیر کسی انجینئرنگ اصول کے سڑکوں کی تعمیر کرتی ہے اور اس کنڈر نما لنک سڑکوں پر ٹریکٹر اور فور ویل جیپ، ڈبل ڈور ڈاٹسن کا ٹریک ہوتا ہے جس سے بالائی علاقوں میں رہنے والے ہزاروں آبادی مستفید ہوتی ہے تاہم اکثر اوقات جب حادثہ ہوتا ہے تو اس میں گاڑی میں موجود کسی ایک انسان کا جان بچنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ اس میں اکثر واقعات اس لیے بھی پیش اتے ہیں کہ یہاں کم عمر ڈرائیور ٹریکٹر، ڈاٹسن ا ور جیپ چلاتے ہیں۔ شانگلہ کے 105 ویلج کونسلوں میں بیشتر آبادی دور افتادہ بالائی پہاڑوں پر مشتمل ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لنک سڑکیں موجود ہے اور وہ بھی بغیر کسی انجینئرنگ اصولوں اور پی سی سی کے۔ غیر معیاری گاڑیاں، کھنڈر نما لنک سڑکیں بالائی علاقوں میں رہائش پذیر رہائشوں کے لیے موت کا کنوے سے کم نہیں ہیں۔۔