شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے علاقے کس پاگوڑی جانے والی گاڑی جیپ کو حادثہ، ہولناک ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے8افراد موقع ہی پر جان بحق ہوئے، حادثے میں گاڑی جیپ چلانے والے سکول ماسٹر سید وہاب کی اہلیہ مسماۃ(گ)، چار سالہ بیٹا ذیشان سید اور چھ سالہ بیٹا عدنان سید سمیت دیگرخاندان کے افراد شامل ہیں۔حادثہ پیر کے روز عصرکے وقت پیش آیا۔جیپ بیلے بابا بازار سے پاگوڑی کس جا رہی تھی کہ برحال موڑ میں حادثے کا شکار ہوئی اور گاڑی جیپ ہزاروں فٹ نیچے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 8 افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔ابتدائی ذرائع کے مطابق حادثے میں بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کے اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ مدد کے لیے جائے وقوع پہنچ گئے اور حادثے میں جان بحق ہونے والوں کو ریسکیو کیا۔سید وہاب نامی سکول ماسٹر اپنے دیگر خاندان کے افراد کے ہمراہ بیلے بابا سے واپس کس پاگوڑی گھر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے ۔ جان بحق میں سکول ماسٹر سید وہاب ڈرائیور۔روقیہ بی بی شوہر صدام۔بیگم بی بی شوہر نقیب اللہ۔ گل رنگینہ شوہر سید وہاب۔ذیشان سید ولد سید وہاب۔عدنان سیدولد سید وہاب۔صنم بی بی شوہر اکبر خان۔زاہدہ بی بی شوہر نور وہاب شامل ہیں۔واقعہ دور و افتادہ پہاڑوں میں ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے کام میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعلی خیبر پختون خواہ،گورنر خیبر پختون خواہ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے شانگلہ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیا پر سخت افسوس کا اظہار۔