پبی (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین کی سربراہی میں 1122 کے ضلعی ہیڈ آفس میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ایمرجنسی افسران میاں عبّاس،عامر بشر سمیت آفس سپریٹنڈنٹ کاشف خان، سٹیشن ہاوس انچارجز سلیم رحمان،احسان الدین, یاسر اکبر،نبی امین،ناصر خان،یاسر الدین،سلیمان خان،عماد خان، کنٹرول روم انچارج مدثر شاہ،پی اے عبدلواحد،ٹی ایم ائی عاصم زیب، اور ہسپتال انچارج عمران خان،ٹریننگ وینگ انچارج حضرت علی نے شر کت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کی جانب سے تمام آٹھوں سٹیشنوں کے SHIs سمیت کنٹرول روم اسٹاف اور ہسپتال اسٹاف کی کارکردگی، اخلاق اور خاضری پر نظر ثانی کرنے ڈسپلن اور یونیفارم پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے,ریسکیو 1122 فائر وہیکل اور ایمبولنسز کی روز مرہ کی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے اور ریپیئر اینڈ مینٹیننس کے کام کو ایم ٹی سیکشن کو بروقت رپورٹ کرنے اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے حوالے سے سختی سے احکامات جاری کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا عزم عوام کو بلاتفریق بین الاقوامی معیار کی ایمرجنسی سروس فراہم کرنا ہیں دن ہو یا رات ہماری اولین ترجیح کسی بھی فون کال پر کم سے کم وقت میں رسپانس کرتے ہوئے انسانوں جانوں کی حفاظت کرنا اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہیں جس میں ریسکیو 1122 حد درجہ تک کامیاب رہی ہیں اور اپنی کارگردگی میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے ابھی بھی کوشاں ہیں