کوہاٹ (مانند نیوز)ممبرصوبائی اسمبلی شفیع جان اورپی ٹی آئی کے رہنماسلمان شنواری نے جمعرات کے روز کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا انڈر23 ریجنل اتھلٹیکس گیم کے تقسیم انعامات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کاؤشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوان نسل میں مثبت رجحانات کو اجا گر کرتے ہیں اور وہ معاشرے کی برائیوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ صحت مند نشونما بھی پاتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ممبرصوبائی اسمبلی نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کے مزید بہتری کیلئے وہ ہرممکن کوشش کرینگے۔ آخرمیں ایم پی اے شفیع جان اورسلمان شنواری سے انڈر23 ریجنل اتھلیٹکس گیم میں پہلی، دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بہترین اتھلیٹکس کو مڈل پہنائے جبکہ ریجنل سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک نے ممبر صوبائی اسمبلی کو شیلڈ پیش کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے