کرک (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ تمام نا مکمل منصوبوں بالخصوص نیازی ویل ٹو پلوسہ سر روڈ، نری پنوس روڈ، تہران کہوی ڈیم و دیگر کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں جائے گی۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، سی اینڈ ڈبلیو، پبلک ہیلتھ، ٹی ایم اے، لوکل گورنمنٹ و دیگرمحکموں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان منصوبوں پر صرف کاغذی نہیں بلکہ عملی پیشرفت چاہئے اور مفاد عامہ کے ان منصوبوں کا فائدہ عوام کو بروقت پہنچنا چاہئے۔ڈپٹی کمشنر کرک نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے نبھائیں اور غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے