کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے کہا ہے کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے جس سے بچے ہمیشہ کیلئے معذور ہو سکتے ہیں لہٰذا والدین اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو نیشنل ای او سی اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کوآئندہ انسداد پولیو مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کوہاٹ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلع سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی نئی نسل کو پولیو کے مہلک مرض سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے