ہنگو (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین نے تمام کاروباری سے کہا ہے کہ وہ حکومت خیبر پختونخوا کے گودام ایکٹ 2022 کے تحت اپنے تمام غیر رجسٹرڈ گوداموں کی رجسٹریشن کرائیں کیونکہ مذکورہ قانون کے تحت ایسا کرنا لازمی ہے۔لہٰذا کاروباری حضرات 30 دن کے اندر اندر رجسٹریشن کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کنزومر پروٹیکشن ہنگو کے دفتر سے رابطہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو نے متنبہ کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ گودام پر قید اور بھاری جرمانہ ہوسکتاہے۔ لہٰذا قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے غیر رجسٹرڈ گوداموں کی مقررہ وقت میں رجسٹریشن کرائی جائے۔