کوہاٹ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ وقانون آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے کہا ہے کہ وہ خیرماتواورڈھوڈہ کے عوام کے انڈس ہائی وے کراسنگ پرفلائنگ اوور یا انڈرپاس کی تعمیر کے مطالبے کوعملی جامہ پہنائیں کیونکہ ان کا یہ مطالبہ انتہائی جائزہے۔اسی طرح جرما چوک،ڈبل چوک میں انڈرپاسز جبکہ بازید خیل اورکے ڈی اے کیلئے بھی انڈس ہائی وے پرانٹرچنجز تعمیر کی جائیں تاکہ اس مصروف شاہراہ پر حادثات کی روک تھام کی جاسکے۔ یہ باتیں انہوں نے خیرماتو اورڈھوڈہ کے عوام کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ان سمیت شہریار آفریدی ایم این اے اوردوسرے اراکین اسمبلی بھی یہ اہم مسائل نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے نوٹس میں لاچکے ہیں لیکن تاحال ان پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے خیر ماتو اورڈھوڈہ کراسنگ پر مختلف حادثات میں اب تک 50 سے زیادہ قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں لہٰذا ہم تمام منتخب عوامی نمائندے ان جائز مطالبات میں اپنے عوام کے ساتھ ہیں۔این ایچ اے حکام یہاں کے عوام کے جائز مطالبات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے فوری طورپر انہیں عملی جامہ پہنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے دورویہ کرنے سے حادثات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ خیرماتواورڈھوڈہ کے عوام نے کراسنگ پرفلائی اوور یا انڈرپاس کی تعمیر کیلئے این ایچ اے پر کام بند کروادیا تھا لیکن مطالبہ پورا کئے بغیر این ایچ اے نے دوبارہ کام شروع کردیاہے جس کی وجہ سے عوامی سطح پراشتعال پایا جاتاہے۔صوبائی وزیر آفتاب عالم آفریدی عنقریب موقع کا دورہ کرکے اپنے عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے اوراین ایچ اے کی توجہ ان اہم مطالبات کی طرف مبذول کرائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے