باجوڑ (مانند نیوز)عید قربان کے موقع پر باجوڑکے باسیوں کو کانگووائرس سے پاک جانوروں کی فر اہمی محکمہ لائیوسٹاک باجوڑ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔محکمہ لائیوسٹاک باجوڑنے اس مقصد کے لئے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کی ہیں جبکہ مویشی منڈیوں کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوکہ روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں داخل ہونیوالے جانوروں پر کانگو سے بچاؤکا سپرے کررہے ہیں۔اسی طرح محکمہ لائیوسٹاک باجوڑ کے اہلکار مویشی پال حضرات کے گھر گھر سپرے کررہے ہیں تاکہ کوئی بھی جانور سپرے سے رہ نہ جائے جوکہ عید قربان تک جاری رہے گا۔اس کے ساتھ باجوڑ کے باسیوں کو لمپی سکن اور کانگو بیماریوں سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کیلئے اگاہی مہم چلا رہے ہیں۔مچھر،مکھیاں چھیچڑ وغیرہ لمپی سکن اور کانگو بیماریوں کے پھیلنے کاذریعہ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے