مردان (مانند نیوز)مردان میں فائرنگ کے دو واقعات میں پراپرٹی ڈیلر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر محمد اسماعیل کے گھر پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے محمد اسماعیل جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے مقتول کے بھائیوں کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔مردان ہی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ یہ واقعہ مردان روڈ پر رونما ہوا۔ نوجوان مدرسے کا طالب علم تھا۔مقتول کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے