پبی (مانند نیوز ) ایپکا پاکستان نے 10 جون کو پارلیمنٹ ھاؤس اسلام آباد کے سامنے پڑاؤ ڈالنے کا اعلان،وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کا اعلان کیاجائے۔پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین سے کٹوتی کا فیصلہ قابل قبول نہی ھوگا۔ فیصلہ کا بھرپور مخالفت کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔کہ وفاقی حکومت نے 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کردیا۔جس پر ایپکا پاکستان نے بھی وفاقی بجٹ کے دن ملک بھر کے ملازمین کو 11بجے پارلیمنٹ ھاؤس پہنچنے مراسلہ جاری کیا۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ھوا ھے۔کہ کرپٹ اشرافیہ وفاقی بجٹ میں پنشن اصلاحات کے نام پر پنشن ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رھے ھیں۔اور ساتھ تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ھے۔جو ملازمین کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔کیونکہ ملک میں مہنگائی 200 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔تو وفاقی حکومت بھی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کریں۔ میڈیکل الاونس،کنونس الاؤنسز اور دیگر مراعات میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا۔کہ اگر وفاقی بجٹ میں پنشن اصلاحات کے نام پر پنشن کموٹیشن گریجوٹی میں کمی کا بل پیش کیا گیا اور تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کیا گیا۔تو ملک بھر سے لاکھوں ملازمین پارلیمنٹ ھاؤس کے سامنے غیرمعینہ مدت تک اپنا دھرنا جاری رکھے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے