میدان عرفات (مانند نیوز)مسجد الحرام کے امام وخطیب حج شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، رسول کی ابتاع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے ،شیطان کے دھوکوں اور وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھو ۔ مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیتے ہوئے امام شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا ہے کہ ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، اللہ نے پیغمبر محمدﷺ کے احکامات پر عمل کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ،نماز برائی سے بچاتی ہے،شیطان کے دھوکوں اور وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے، رسول کی ابتاع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے،اللہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا ور آخرت میں کامیابی ملتی ہے، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے لوگوں مصیبتوں اور فساد سے دور رہو،اسلام فحاشی اور برائی سے منع کرتا ہے، اسلام امانت میں خیانت سے منع کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے لوگوں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو،اللہ نے دین اسلا م کو لوگوں کےلئےپسند کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا حق مت کھائو،جومومنوں کو تکلیف دیتے ہیں، وہ کبھی فلاح نہیں پاسکتے ،کسی کو برے نام اور برےالقابات سے نہ پکارو،غیبت سے بچو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے