اسلام آباد (مانند نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارت خانے میں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کےحالیہ دورۂ چین سے متعلق بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے حالیہ دورۂ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چین کے صدر، وزیرِ اعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے جامع اور مؤثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لیے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے، پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے