اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ورلڈکیمل ڈے‘‘ 22جون کو منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کامقصدچولستان،ریتلے،دشوار گزار اور صحرائی علاقوں میں سفر کیلئے اونٹوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ لائیو سٹاک،کیمل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم دیگر تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔