پبی (مانند نیوز)نوشہرہ پریس کلب اور ضلع نو شہرہ کے صحافیوں کا خلیل جبران کے قتل کے خلاف نو شہرہ شوبرا چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا صحافیوں کو تحفظ دے اور صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے نعرہ بازی اور حکو مت سے مطالبہ کیاان کے قا تلوں کو فوری طور پر گرفتار کریں صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پرصحافیوں کو تحفظ دو کے نعرے درج تھے الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا نو شہرہ کے صدر ندیم ٹیپو حا فظ تفہیم الر حمن اور دیگر صحا فیوں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ خیبر نیوز کے رپورٹر خلیل جبران کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور قتل میں ملوث ملزمان کو کھڑی سزا دینے کا مطالبہ کیاانہوں نے کہا قاتلوں کو بے نقاب اور میڈیا سامنے لائے کس کے ایما پر صحافیوں قتل غارت کررہے ہیں آئے روزصحافیوں کا قتل تشویش کا باعث ہے فورس اور حکومت اسکا ایکشن لے انہوں نے کہا کہ خلیل جبران کے خاندان کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں صحا فی خلیل جبران کے خا ندان اکیلے نہیں ہے تمام صحا فی برادری ان کے ساتھ ہیں انہوں نے صو با ئی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ شہید صحا فی کے خا ندان کو شہید پیکیج دیا جا ئے صحافیوں نے خلیل جبران کی نوشہرہ شوبرا چوک غائبانہ جنازہ اداکیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے