ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے ہمراہ پل چوکی انٹر چینج انڈر پاس کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ مردان، پشاور اور اسلام آباد سے آنے والی مسافر گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر کرایہ کی چیکنگ کی جائے اور جو زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں ان سے زیادہ کرایہ مسافروں کو واپس کرنے کیساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائدکیا جائے۔ اس کے علاوہ پل چوکی میں موجود لیوی اہلکاروں کو ہدایات دی گئی کہ انٹر چینج کے آس پاس گاڑیوں کا فضول کھڑا ہونا منع ہے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔