نئی دہلی (مانند نیوز)بھارت میں گرمی کی شدید لہر، دارالحکومت دہلی میں 6سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ہیٹ سٹروک سے 11افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اتر پردیش میں گرمی کی لہر جان لیوا ثابت ہوئی جس کے باعث 81افراد ہلاک ہوگئے، ہیٹ سٹروک کا شکار مریضوں میں خواتین سمیت معمر افراد کی زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب ریاست آسام میں شدید بارشیں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے،108دیہات زیر آب آگئے، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 37تک پہنچ گئی جبکہ 4لاکھ افراد متاثر ہوئے۔آسام میں 1300ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، سیلاب کے باعث 5000سے زائد لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے