پشاور( مانند نیوز) آل فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر یونس خان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ پی ٹی آئی حکومت نے17 جنوری 2023 کو تمام کیڈرز کیاساتذہ کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا تھا اس کو عملی جامہ پہنا کر جلد از جلد نوٹیفیکشن جاری کیا جائے حکومت مزید اساتذہ کے صبر کا امتحان نہ لے اور کابینہ سے منظور شدہ اپگریڈیشن پر عمل کرکے اساتذہ کو ان کا جائز حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ اساتذہ تنظیموں نے مرحلہ وار اپگریڈیشن کو یکسر مسترد کر دیا کابینہ نے ایک یا دو نہیں تمام کیڈرز کی اپگریڈیشن کا اعلان کیا تھا جو کہ قانون بن چکا ہے اگر حکومت نے مرحلہ وار اپگریڈیشن کا اعلان کیا تو ہم کسی بھی قانونی کاروائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔