لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے ڈی پی او افتخار شاہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P) چترال لوئر انور اکبر خان اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ افسران نے جیل میں انتظامی امور، سیکیورٹی انتظامات اور قیدیوں کے ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل میں منشیات کے عادی قیدیوں کیلئے بحالی مرکز کے فوری قیام کی ہدایات جاری کیں اور دس بیڈز پر مشتمل بحالی مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس میں متعلقہ اداروں کا تعاون حاصل ہوگا۔ متعلقہ میڈیکل آفیسر نے افسران کو جیل میں مریض قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ افسران نے جیل میں مریض قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ افسران نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے کیسسز کی نوعیت,کھانے کے معیار اور دیگر مسائل کے بارے میں دریافت کیااور جیل حکام کو ہدایات جاری کیں کہ قیدیوں کو ایس او پی کے مطابق زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔