پشاور(مانندنیوز ) خیبر پختو نخوا سے تعلق رکھنی والی اداکارہ و ماڈل نوری خان نے بہترین اداکارہ کا ملٹی میڈیا ایوارڈ جیت لیا،لاہور میں منعقدہ ہونے والی ملٹی میڈیا ایوارڈز کی14ویں سالانہ تقریب میں اداکارہ نوری خان کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا،نوری خان ملٹی میڈیا ایوارڈ لینے والی خیبر پختو نخوا کی پہلی اداکارہ بن گئیں،نوری خان نے سوشل میڈیا پر اپنے کیر یئر میں پہلی ملنے والے ایوارڈ پر مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔ نوری خان جو اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈل بھی ہیں۔ ان کا شمار مصروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ نوری خان ڈراموں کے ساتھ متعدد پشتو فلموں میں کام کر چکی ہیں اور اکثر اوقات اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا خاص کر،ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹا گرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ نوری خان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، جبکہ ٹک ٹاک پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد کسی سے کم نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے