کوہاٹ (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے جمعہ کے روز جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ، پاک آرمی، کوہاٹ پولیس، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقت میموریل ہسپتال، ٹی ایم ایز، تعلیم، صحت، بلدیات، واپڈا، ڈبلیو ایس ایس سی، ریسکیو1122،سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت، ٹی ایم ایز، واپڈا اور ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو محرم الحرام 2024 کے انتظامات کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کئے اور انہیں ذمہ داریاں سونپی گئیں۔متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ محرم الحرام سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کریں اور اس کے پرامن انعقاد کیلئے تمام تر وسائل بروائے کار لائیں۔اسی طرح انہیں امام بارگاہوں سمیت جلوس کی گزر گاہوں میں بھی ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضروری ہدایات دی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے