پشاور (مانند نیوز ) محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبر پختون خوا میں جاری بدعنوانیوں اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کرپشن کو لگام دینے کے دعوے کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ میں ایک مہینے کے اندر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ذیشان عبداللہ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ ضیاء الحق کو تبدیل کرکے ان کی جگہ احمد کمال ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اور مسعود یونس کو سیکریٹری ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں ہونے والی بدعنوانیوں کے خلاف اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔