پشاور(مانند نیوز)بنگلادیش میں پُرتشدد مظاہروں کو روکنے کیلئے لگائے گئے کرفیو میں آج دوپہر تک توسیع کردی گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے ملازمتوں کا کوٹہ بحال کرنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی سڑکوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے جبکہ پُرتشدد مظاہروں میں 133 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ہلاک افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 150 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ، ٹیکسٹ میسج اور اوور سیز کال سروسز جمعرات سے معطل ہیں اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔واضح رہے کہ بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔خیال رہے کہ بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کا 56 فیصد حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے جس میں سے 30 فیصد سرکاری نوکریاں 1971 کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں، 10 فیصد خواتین اور 10 فیصد مخصوص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے