کوئٹہ (مانند نیوز) بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوگئے۔ حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہونے والے نقصانات پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں مون سون بارشوں سے کئی اضلاع میں جانی و مالی نقصانات ہوئے، حالیہ بارشوں کے دوران 7 جون سے اب تک 10 افراد جاں بحق ہوئے، چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 31 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا کہ جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 89 مکانات مکمل جبکہ 170 کو جزوی نقصان پہنچا، بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 1799 افراد متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 17 کلومیٹر سڑکیں جبکہ 310 ایکڑ زرعی زمینیں متاثر ہوئیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران ڈیمزکی صورتحال نارمل ہے، بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امداد ی سرگرمیاں جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے