کوہاٹ (مانند نیوز)ضلع کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے علاقے پرانا بازی خیل میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہوگیا جہاں گھر کے تہہ خانے میں موجود ایک ہی خاندان کے11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پانی گھر کے تہہ خانے میں بھرا تو کمرے میں سوئے مرد، خواتین اور بچوں میں سے کسی کو باہر نکلنے کی مہلت نہ ملی۔مرنے والوں میں 6 بچے، 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں بارش کے سبب بجلی کے 245 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔ملک میں دو روز میں بارشوں سے اموات کی تعداد 23 ہوگئی ہے، تیز بارشوں کے باعث صوابی میں بھی صورتحال بگڑنے لگی ہے جہاں ندی نالے بپھر گئے ہیں اور پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے