اسلام آباد (مانند نیوز)حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان سامنے آگیا۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کرے گا، ایران دہشتگرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اپنی سرزمین اور عزت کا دفاع کرے گا، دہشت گرد قابض حملہ آور کو اپنے کیے پر پچھتانا ہوگا۔حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ان کا کہنا ہے کہ کل اسماعیل ہنیہ کا فتحیاب ہاتھ میرے ہاتھ میں تھا اور آج مجھے ان کی میت کو کاندھا دینا ہے، قابضین کے خلاف مزاحمت پہلے سے زیادہ تیز ہوگی۔واضح رہے کہ آج صبح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کردینے کی خبر سامنے آئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے