پبی (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے سرکاری ہسپتالوں میں سٹاف کی حاضری یقینی بنانے, غیر فعال صحت مراکز کو فوری طور پر فعال کرنے،غیر حاضر عملے کی تنخواہیں روکنے سمیت تادیبی کارروائی شروع کرنے کے احکامات دئے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت صوبائی حکومت کی عوامی ایجنڈہ پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں سٹیرنگ کمیٹی IMU برائے ہیلتھ کا اجلاس نمنعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او نو شہرہ ڈاکٹر ابوذر میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر سلمان سمیت محکمہ صحت سے وابستہ ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی، سٹاف حاضری, ضروری ادویات کی فراہمی اور صحت سہولیات سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لیا گیاڈی ایم او ہیلتھ نے محکمہ صحت کی کارکردگی، سٹاف کی حاضری, غیر حاضر سٹاف کیخلاف تادیبی کاروائیوں, صحت کی سہولیات سے متعلق مختلف مسائل اور گزشتہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلات دیں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے اجلاس کے شرکاء کو صوبائی حکومت کی عوامی ایجنڈہ پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں سٹاف کی حاضری یقینی بنانے, غیر فعال صحت مراکز کو فوری طور پر فعال کرنے،غیر حاضر عملے کی تنخواہیں روکنے سمیت تادیبی کارروائی شروع کرنے کے احکامات دئیے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے