پبی (مانند نیوز )ڈسٹرکٹ بارنوشہرہ کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا ایکٹنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کاشف دلاور نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا حلف برداری تقریب بھی تمام جج صاحبان اور ضلع بھر کی وکلاءبرادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی حلف اٹھانے والوں میں فدا آفریدی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بطور صدر ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کا حلف اٹھایا جبکہ منتخب جنرل سیکرٹری ایوب خٹک نے بتایا وکلاءکی جانب سے جو اعتماد مجھ پر کیا گیا ہے میں ان کا بے حد مشکور ہوں ڈسٹرکٹ بار کی ترقی کے لیے ہر سطح پر اواز اٹھاؤں گا دیگر کابینہ ممبران میں، نائب صدر شاہ زمان خٹک، جنرل سیکرٹری محمد ایوب خان، جائنٹ سیکرٹری ثاقب خان، سیکرٹری فائنانس زیب اللہ خان نے حلف اٹھایا حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ فدا محمد آفریدی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاءکی خدمت میری اولین ترجیحات ہے ماضی میں بھی ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے وکلاء کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہونگا حلف برداری تقریب سے ایکٹنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کاشف دلاور نے بھی خطاب کیا اور نوشہرہ منتخب ڈسٹرکٹ بار کابینہ کو مبارک باد دی ممبرقومی اسمبلی سید شاہ احد اور ممبر صوبائی اسمبلی زرعالم خان نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی