پبی (مانند نیوز )صوبائی حکومت کی گرین گروتھ سٹریٹیجی کے تحت Treefortomorrow مون سون شجرکاری مہم کی میگا افتتاحی تقریبہو ئی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کے ہمراہ پودا لگاکر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیاشجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب مصری بانڈہ میں منعقد کی گئی,افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربشیر احمدایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ڈی ای او نو شہرہ شاہ جہان خان, اسسٹنٹ کمشنرز,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز, محکمہ بلدیات, محکمہ سپورٹس, ضلعی پولیس اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب میں سرکاری سکولز کے طلباء سکاؤٹس, سول ڈیفنس اور ڈپٹی کمشنررضاکارفورس, اساتذہ, انجمن تاجران, وکلاء ایسوسی ایشن,میڈیا کے نمائندوں اور مقامی منتخب نمائندوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیکر ایونٹ کو کامیاب بنایاافتتاحی تقریب میں 7000سے زائد مختلف انواع واقسام کے پودیلگائے گئے جبکہ امسال مون سون سیزن کے دوران ضلع بھر میں 3لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کمشنرپشاور ڈویژن ریاض خان محسودنے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ, محکمہ جنگلات, رضاکاروں اور سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین کی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب موسمیاتی تبدیلی کے موافقت اور اس شجرکاری اہمیت کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی