کوہاٹ (مانند نیوز )کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہریار آفریدی ایم این اے اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم کے ہمراہ سول ہسپتال زرغن خیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجینسی وارڈ سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور ادویات سٹاک، عملے کی حاضری اور صفائی کی صورتحال سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر معتصم باللہ اور شہریار آفریدی نے طبی عملے کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔اس موقع پر کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بروقت علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور طبی عملہ ہر وقت ہسپتال میں موجود رہے، انہیں مریضوں کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھنے، عوامی خدمات میں مزید بہتری لانے اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی سختی سے تاکید کی۔انہوں نے مزید تاکید کی کہ مریضوں کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے۔کمشنر نے کہا کہ اگر مریضوں کو بہتر طبی سہولیات اور ماحول میسر نہ ہو تو پھر ہسپتالوں کے بڑے بڑے عمارات کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مریضوں کے مفاد پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے