ایبٹ آباد (مانند نیوز)پوری دنیا میں یکم اگست سے سات اگست تک بریسٹ فیڈنگ یعنی بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے حوالے سے آگاہی ہفتہ منایا جاتا ہے.حکومت خیبر پختونخواہ محکمہ صحت کی جانب سے صوبے بھر میں برسٹ فیڈنگ یعنی بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے پورا مہینہ منایا جا رہا ہے, اس سلسلے میں ڈی ایچ او ایبٹ آباد افس میں ایک سیمینار انعقاد کیا گیا جس میں باقاعدہ طور پر اس مہم کا افتتاح کیا گیا.اس سیمینار کے مہمان خصوصی ڈی ایچ او ایبٹ آباد ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ تھے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کے فورا بعد ماں کا دودھ پلانا شروع کر دینا چاہیے.اور چھ ماہ کی عمر تک صرف ماں کا دودھ ہی بچے کے لیے بہترین غذا ہے چھ ماہ کے بعد بچے کو ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ نرم اضافی غذا بھی شروع کروائیں, بیسٹ فیڈنگ یعنی بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے اس افتتائی سیمینار میں ڈی ایچ او ایبٹ اباد ڈاکٹر شاہ فیصل خان کے علاوہ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال, ایل ایچ ڈبلیو ڈاکٹر اشفاق احمد, پروونشل مونیٹر میڈم فوزیہ, نشونما پروگرام ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ایبٹ آباد ملک حسیب, نیوٹریشن ڈاکٹر لاریب, ڈی جی ہیلتھ پروونشل انفارمیشن افیسر محمد ولید, نادیہ منصف, ڈاکٹر عائشہ بخاری, ڈاکٹر ارم طاہرہ, ڈاکٹر یاسر خان, ڈاکٹر واصل, اور دیگر ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی بیسٹ فیڈنگ کے اس سیمینار کے اختتام میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی جس کی سربراہی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ نے کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے