پشاور(مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ پشاور کا دلہ زاک روڈ پر غیر قانونی سبزی منڈی کے خلاف آپریشن۔ غیر قانونی سبزی منڈی کو ہٹا دیا گیا ضلعی انتظامیہ پشاور نے دلہ زاک روڈ پر سڑک کے اوپر بنائی گئی غیر قانونی سبزی منڈی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 41 افراد کو گرفتار کر کے غیر قانونی منڈی کا خاتمہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق غیر قانونی منڈی کے خلاف آپریشن صبح کے وقت کیا گیا جس کا مقصد شہر میں غیر قانونی کاروباروں کے خاتمہ کرنا اور عوام کو درپیش مشکلات کو دور کرنا تھا۔ آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی سبزی منڈی میں موجود تمام تجاوزات کو ختم کر دیا۔گرفتار شدہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ غیر قانونی منڈی کی وجہ سے روڈ بند ہو نا معمول بن گیا تھا اور اکثر ٹریفک جام رہتی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت تکالیف کا سامنا تھا۔مزید بتایا گیا کہ پشاور کے مختلف حصوں میں غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں۔ضلعی انتظامیہ پشاور کی غیر قانونی منڈی کے خلاف کارروائی کو شہریوں نے سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس قسم کے آپریشنز مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ شہر کو تجاوزات اور غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں سے پاک کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے