پشاور( مانند نیوز)شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل نوری خان نے کہا ہے کہ جیولن تھرو مقابلے میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے،ارشد ندیم نے فائنل میں شاندار کھیل سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے جیولین تھرو میں ارشد ندیم کی جانب سے ملک کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں کہا کہ جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے عالمی ریکارڈ قائم کیا جس پر ہمیں فخر ہے،ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔