اورکزئی (مانند نیوز)کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کرنل عالمگیرضلع کرک میں شہید ہونے والے ایس ایچ او طارق خان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور شہید کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کرنل عالمگیر کا کہنا تھا کہ شہید ایس ایچ او طارق خان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی اور شرپسندوں کوجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔شہداء ہمارے سر کے تاج اور فخر ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت علاقے میں امن کی فضاء قائم ہیں۔ بعد ازاں کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس عالمگیر خان نے ڈی پی او ہنگو اور دیگر حکام کے ساتھ ہنگو کے امن کے حوالے سے اجلاس منعقد کیاجس میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اور دیگر حکام نے حالیہ دنوں آئی ڈی بلاسٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کرنل عالمگیر کا کہنا تھا کہ ہنگو میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی شرپسندوں کے خلاف مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔