کوہاٹ (مانند نیوز)پاکستان کی77 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹر کوہاٹ میں 13 اگست کی رات کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں آتش بازی کا بڑا مظاہرہ کیا گیاجس میں خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی،سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی ایم این اے، چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع جان ایم پی اے،داؤد آفریدی ایم پی اے، کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم، ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران اور عوام کی جم غفیر نے شرکت کی۔آتش بازی کے آغاز پر پورا سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے بلند نعروں سے گونج اٹھا۔مقررین نے اپنے خطاب میں پوری قوم کوجشنِ آزادی کی مبارکباد دی اور عہد کیا کہ ابا و اجداد اور اسلاف کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آنے والے مملکت خداداد کیلئے کسی قسم کی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔دریں اثناء کوہاٹ ڈویژن کے تمام اضلاع کے سرکاری دفاتر اورعمارتوں پرچراغاں کیاگیاتھااورانہیں خوبصورت اوردلکش لائٹینگ اورقومی پرچم کے جھنڈیوں سے سجایا گیاتھا۔13 اگست کی رات منچلے جوانوں نے بھی خوب مستیاں کیں،ریلیاں نکالیں اورڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔