ہنگو (مانند نیوز)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع ہنگومیں بھی جشن آزادی اس عہد کے تجدید کے ساتھ منائی گئی کہ مملکت خداداد پاکستان کو عظیم سے عظیم ترملک بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔جشن آزادی کی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرمیں منعقد ہوئی۔چیئرمین ڈیڈیک ہنگوشاہ تراب خان بنگش ایم پی اے نے ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کے ہمراہ پرچم کشائی کی اورملک کی بقاء وسلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ قبل ازیں مہمانان کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی اورگارڈ آف آنرپیش کیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہیداللہ خان،ڈی پی اوہنگوخالد خان،معززین علاقہ اورمختلف مکاتب فکر کے لوگوں اورسرکاری افسران نے شرکت کی۔ شاہ تراب بنگش نے کہا کہ پاکستان کسی نے ہمیں طشتری میں رکھ کرپیش نہیں کیا بلکہ اس کیلئے بڑی جانی ومالی قربانیاں پیش کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرور ت اس امر کی ہے کہ ہم اس مملکت خداداد کی دل وجان سے حفاظت کریں اورایمانداری اوردیانت داری کواپناشعار بناکراسے عظیم ملک بنائیں۔