کوہستان لوئر (مانند نیوز)ملک بھرکی طرح ضلع کوہستان لوئر میں بھی پاکستان کی 77 ویں یومِ آزادی شایان شان طریقے سے منائی جارہی ہے۔اس حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول پٹن میں جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ ضلعی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم سلامی پیش کی جس میں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ارشڈ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد اظہر، اسسٹنٹ کمشنر پٹن بلال ناصر، ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی پٹن اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی ہمراہ تھے۔ پرچم کشائی کے بعد باقاعدہ پروگرام کا آغاز کیا، یوم ازدی کے حوالے سے منقعد پروگرام میں سکول کے طلباء نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کئیے۔ ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کے افسران نے بھی یوم آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کے اظہار کئیے۔ پروگرام کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور بچوں میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئیے۔ آخر میں سب شرکاء بشمول طلباء نے یومِ آزادی کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول پٹن میں پودے بھی لگائے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے