پشاور(مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خیبر پختونخوا عاطف خان نے کہا ہے کہ شکیل خان کو سازش کے تحت صوبائی کابینہ سے ہٹایا گیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں عاطف خان نے کہا کہ شکیل خان نے مختلف محکموں میں کرپشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔بانی چیئرمین سے ملاقات میں شکیل خان نے وزیراعلیٰ کے پی کی شکایت کی تھی، ذرائع انہوں نے کہا کہ شکیل خان کو سازش کے تحت صوبائی کابینہ سے ہٹایا گیا، صوبائی وزیر اگر کرپٹ ہوتے تو بانی پی ٹی آئی انھیں ملاقات کیلئے نہ بلاتے۔ذرائع سے سامنے آنے والی تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کرپشن کے الزام میں بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کےلیے بلایا تھا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی شکایت کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے