اسلام آباد (مانند نیوز)سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ آڈیو لیک کے خلاف رہا ہوں، میری پرائیویٹ گفتگو کسی کو سننے کا حق نہیں ہے۔سابق صدر عارف علوی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کر رہے تھے۔ان سے بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ان شاء اللّٰہ بانیٔ پی ٹی آئی جلد باہر آئیں گے۔سابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دوبارہ سے ڈینٹل پریکٹس شروع کر دی سابق صدر عارف علوی سے سوال کیا گیا کہ آپ نے جس انداز سے اسمبلی تحلیل کی اس پر آرٹیکل 6 لگانے کا کہا جا رہا ہے؟انہوں نے جواب دیا کہ آرٹیکل 6 اگر لگانا چاہیں تو کوشش کر لیں، اپنی یہ خوشی بھی پوری کر لیں، یہ 15 سو کیسز چلا چکے ہیں، مزید بھی کیس بنا دیں، یہ کوشش کر لیں مجھے بھی موقع ملے گا۔سابق صدر عارف علوی سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کیا آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔عارف علوی نے جواب دیا کہ میں زندہ بھی اسی ملک میں ہوں اور پاکستان میں ہی رہوں گا، آرٹیکل 6 کیا ہے، زندگی اور موت کی جنگ میں بھی یہیں ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے