پبی(مانند نیوز) اسسٹنٹ کمشنر پبی میڈم خولہ حقدار نے رات کی تاریکی میں کیٹیگری ڈی ہسپتال ڈاگ اسماعیل خیل کا اچا نک معا ئکہ کیا وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پبی میڈم خولہ حقدار نے رات کی تاریکی میں کیٹیگری ڈی ہسپتال ڈاگ اسماعیل خیل کا اچا نک معا ئنہ کیا اور وہاں موجود ہسپتال عملے/ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس سٹاف کی حاضری, ایمرجنسی و دیگرادویات کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیاانہوں نے ہسپتال آئے ہوئے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ہسپتال عملے کی روئے اور ہسپتال میں موجود صحت سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا اور ان کو یقین دلایا کہ عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات فراھم کرنا موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیئے کہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں بہترین خدمات، میڈیسن کی فراہمی، صفائی اور بروقت علاج معالجہ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے