اسلام آباد (مانند نیوز)مشیرِ اطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز بند کرانا نااہل حکومت کی غریب دشمن پالیسی کا واضح ثبوت ہے، یوٹیلٹی اسٹورز غریب عوام کے لیے ریلیف کا واحد ذریعہ تھے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو اس ریلیف سے بھی محروم کیا، یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے سے ہزاروں خاندانوں کا ذریعۂ معاش بھی چھینا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اشتہاری مہم پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہیں، مگر یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے اس کے پاس پیسے نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے