اسلام آباد (مانند نیوز)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سے اختلاف اپنی جگہ، امن و امان پر سب ایک ساتھ ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتِ حال اچھی نہیں، صوبے کے جنوبی اضلاع نو گو ایریا بنے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حالات 2006ء سے خراب ہوئے، ہماری حکومت آئی تو امن کے لیے سب نے قربانی دی۔گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن کے لیے اسکول کے بچوں نے قربانی دی، اے پی ایس کے بچوں کی قربانی ہمارے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب امن کی تلاش میں ہیں، ہماری کوشش رہی ہے کہ حکومت امن و امان کے لیے کام کرے، ماضی میں افغانستان کے لوگوں کو خیبر پختون خوا میں آباد کر کے غلط فیصلہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے