پبی (مانند نیوز)رات کی تاریکی میں رہائشی گھروں سے چوری کرنے والا 3رکنی گروہ بے نقاب،چوری کیے گئے موبائل فونز،نقد رقم برآمد۔مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق۔مسمی عاصم ولد گل زمان معہ مسمی کاشف ولد سرور خان ساکنان کھنڈر نے تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں اپنے گھر میں معہ اہل عیال کے محو خواب تھے کہ کمرہ رہائشی سے کوئی چور نامعلوم نے موبائل فون،بٹوہ،نقد رقم و دیگر کاغذات جبکہ کاشف نے بھی رپورٹ کی کہ گھر میں خوابیدہ تھا کہ نامعلوم چور کمرہ سے موبائل فون وغیرہ چوری کرکے لے گیے ہیں۔مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاگیا.زاہد عالم ایس ڈی پی او نے شاہد خان ایس ایچ او تھانہ کلاں،اصغر خان IOکو ملزمان کی گرفتاری،چوری شدہ سامان کی برآمدگی حوالہ کی۔تفتیشی ٹیم نے دن رات انتھک محنت سے ملزمان اسماعیل ولد گل حبیب،،امجد ولد رئیس،الیاس ولد گل اکبر ساکنان کھنڈر نوشہرہ کلاں تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا نشاندھی پر چوری شدہ 03عدد موبائل فونز،02عدد بٹوے،30ہزار روپے برآمد کرلیے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے