بٹگرام (مانند نیوز): ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے ضلع بٹگرام کی آبی حیات کے تحفظ کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے کیمیکلز، دھماکہ خیز مواد، بجلی کے کرنٹ اور دیگر ممنوعہ آلات کے استعمال سے مچھلیوں کے شکار پر ضلع میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز بٹگرام کی رپورٹ کے مطابق محکمہ فشریز بٹگرام اپنی بھرپور کوششوں کے باوجود غیر قانونی شکاریوں کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جو رات کے وقت مچھلیوں کے شکار کے لیے خطرناک طریقے اپناتے ہیں۔ کیمیکلز، پاؤڈر، دھماکہ خیز مواد اور بجلی کے کرنٹ کے ذریعے نہ صرف فطری نظام کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے بلکہ آبی حیات کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز کی درخواست پر، ڈپٹی کمشنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت ان ممنوعہ آلات کے استعمال سے مچھلیوں کا شکار مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ یہ حکم نامہ 31 اکتوبر 2024 تک نافذ العمل رہے گا، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اس حکم نامے کو ضلع کی آبی حیات اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شکار کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یہ حکم نامہ ضلع بھر میں سرکاری گزٹ، تحصیل کونسل، میونسپل کمیٹی دفاتر اور پولیس اسٹیشنز میں نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے گا تاکہ عوام کو اس کی آگاہی ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے